جدہ۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے جدہ شہر میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 66ہزار سموسے اور 2ٹن700کلو سے زیادہ عربی میٹھائی کنافہ ضبط کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مٹھائی اور سموسوں کی تیاری میں حفظان صحت کے ضوابط کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ دونوں چیزیں انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔وزارت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی بابت رپورٹ کریں۔