سعودی، امریکی مشترکہ مشقیں ’حفاظتی ڈھال 4‘ کا آغاز
سعودی، امریکی مشترکہ مشقیں ’حفاظتی ڈھال 4‘ کا آغاز
جمعہ 3 مئی 2024 18:00
مشترکہ مشقوں میں زمینی پریکٹس پرفوکس کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے ظھران گورنریٹ میں سعودی، امریکی مشترکہ مشقیں ’حفاظتی ڈھال 4 ‘ شروع ہوگئی۔
مشترکہ مشقوں میں سعودی مسلح افواج اور امریکی سینٹرل فورسز کے علاوہ وزارت صحت، شہری دفاع ، ہلال الاحمر اورامور صحت کے ادارے شامل تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عسکری مشق میں شامل مشترکہ دستوں کے کمانڈر میجر جنرل ترکی سالم الاسمری نے کہا کہ ’حفاظتی ڈھال 4 ‘ کا مقصد شریک اہلکاروں کو مختلف نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے اور جدید ہتھیاروں سے مقابلہ کرنے کی مہارت پیدا کرنا ہے‘۔
’ مشترکہ مشقوں میں زمینی پریکٹس پرفوکس کیا گیا ہے تاکہ شریک فوجیوں اور اہلکاروں کوہمہ وقت مستعد رکھا جاسکے اور انہیں تباہ کن اسلحہ سے بچاو کی عملی تربیت بھی فراہم کی جاسکے‘۔
مشقوں میں وزارت دفاع کے میڈیکل یونٹ، وزارت صحت اور شہری دفاع و ہلال الاحمر کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ انہیں ممکنہ کیمیکل اور بائیولوجیکل حالات سے نمنٹے کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔