Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ فضائی مشقیں ’علم الصحرا‘ کے تحت 70 گھنٹےکے دوران 38 پروازیں

مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امارات میں جاری مشترکہ فضائی عسکری مشقیں ’علم الصحرا‘ کے تحت 70 گھنٹےکے دوران 38 پروازیں کی گئی ہیں۔
 وزارت دفاع کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایئروار بیس الظفرہ میں 22 اپریل سے مشترکہ فضائی مشقیں جاری ہیں جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر دوست اور برادر ممالک کی فضائیہ شرکت کررہی ہے۔ مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔
مشترکہ مشقوں کے گروپ لیڈر کرنل عادل ابو ملحہ نے بتایا ’مشقوں کا مقصد باہمی تعاون میں فروغ اور ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے‘۔
گروپ لیڈر کا مزید کہنا تھا ’مشقوں میں ایف 15 ایس ای طیارے اور ان کا مکمل کریو شرکت کررہا ہے‘۔

شیئر: