حائل کے گورنر شہزادہ عبد العزیز بن سعد بن عبد العزیز نے ہر سال 5 مئی اور 5 اگست کو یوم سورج قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ وہ دن ہیں جن میں سورج جبل اجا میں واقع سوراخ سے گزرتا ہوا نظر آتا ہے۔
واضح رہے کہ حائل میں واقع جبل اجا قدیم زمانے کی رصد گاہ ہے جہاں چوٹی پر موجود سوراخ سے سورج کی شعاعیں سال میں دو مرتبہ 5 مئی اور 5 اگست کو گزرتی ہیں۔
یہ مظاہرہ مذکورہ تاریخوں میں شام 5 بجے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی 5 اگست کو قدیم بابلی کلینڈر کا نیا سال شروع ہوتا تھا۔
اسی طرح کل 5 مئی کو بھی سوراخ سے سورج کا عبور ہوگا اور قدیم زمانے میں یہ علامت اناج کے اگنے کی تھی جس کے تین ماہ بعد یعنی 5 اگست کو سال کے 365 دن مکمل ہوتے تھے۔ اسی دن رات کو آسمان میں شعری نامی ستارہ چمکنے لگتا تھا۔
محاكاة لمرور الشمس خلف الفتحة في جبل إجا من موقع الرصد في مرصد مشار - حائل، يوم السبت ١٨ محرم ١٤٤٥ الموافق ٥ أغسطس ٢٠٢٣ م.
المحاكاة بتصوير الموقع ٣٦٠ درجة واستخدام الصورة كمنظر في برنامج ستيللاريوم.#stellarium simulation pic.twitter.com/axSFe6PK9m— خالد العجاجي (@Khalid_AlAjaji) August 12, 2023