Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں عجیب و غریب چٹان، تپتی دھوپ میں بھی سرد

’موسم جتنا گرم ہوتا جاتا ہے، یہ چٹان اتنی ہی سرد ہوتی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حائل کے مغرب میں 180 کلو میٹر دور نازیہ سعدا نامی صحرائی علاقے میں ایک دھنسی ہوئی چٹان دریافت ہوئی ہے جو تپتی دھوپ میں بھی نہایت سرد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری محمد الشمری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم جتنا گرم ہوتاجاتا ہے تو یہ چٹان اتنی ہی سرد ہوتی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس علاقے کی سیر کر رہے تھے جب وہاں کے رہائشیوں نے انہیں اس جگہ کا بتایا ہے۔
وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ واقعی یہ مخصوصی جگہ تپتی دھوپ میں بہت سرد ہے جبکہ اسی جگہ رکھے ہوئے پتھر بہت گرم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’علاقے کے رہائشیوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس چٹان کے ٹھنڈک کی وجہ انہیں نہیں معلوم البتہ آباو اجداد سے ہی یہ جگہ معروف ہے‘۔
’انتہائی گرم موسم میں لوگ یہاں آکر بیٹھ جاتے ہیں اور کچھ وقت کے بعد چلے جاتے ہیں‘۔

شیئر: