Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں گرد و غبار، شرورہ میں سکول بند

’گرد وغبار کا طوفان شام 6 بجے تک رہے گا، نگاہ ایک سے 3 کلو میٹر تک محدود ہوجائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مدینہ منورہ میں مطلع گرد آلود ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد وغبار کا طوفان صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا جس میں حد نگاہ ایک سے 3 کلو میٹر تک محدود ہوجائے گی‘۔
’یہ صورتحال العلا، العیص اور خیبر میں زیادہ ہوگی تاہم مدینہ شہر کے علاوہ گرد ونواح بھی قدرے متاثر ہوں گے‘۔
دوسری طرف شرورہ میں آج غیر یقینی موسمی صورتحال ہوگی جس کے باعث محکمہ تعلیم نے سکول بند اور تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’موسمی رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج شرورہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’نجران، جازان، عسیر اور ریاض و مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’مشرقی و شمالی ریجن کے علاوہ الجوف میں گرد آلو تیز ہوا چلے گی جبکہ بحیرہ احمر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 

شیئر: