Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے برکینا فاسو کے وزیر دفاع کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون کا جا ئزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اتوار کو ریاض میں برکینا فاسو کے وزیر دفاع میجر جنرل قاسم کولیبالی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون کا جا ئزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: