Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ٹرکوں کا شاہراہ ابو بکر صدیق میں داخلہ منع ہے

’مذکورہ شاہراہ میں کنگ سلمان روڈ سے صلاح الدین ایوبی روڈ تک کے علاقے میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے  آج سے شاہراہ ابو بکر صدیق میں ٹرکوں کا داخلہ منع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شاہراہ میں کنگ سلمان روڈ کراسنگ سے صلاح الدین ایوبی روڈ کی کراسنگ تک کے علاقے میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے تمام ٹرک ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی صورت میں مذکورہ شاہراہ پر سفر نہ کریں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر جرمانے نافذ کرنے کے لیے کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں‘۔

شیئر: