بحیرہ روم سے آنے والی سرد لہر سے کئی علاقے متاثر ہوں گے
’سرد لہر سے شمالی حدود، الجوف، تبوک اور حائل سب سے زیادہ متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کے بعض علاقوں میں سردی کی غیر معمولی لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ ’سرد لہر بحیرہ روم سے آرہی ہے اور اس سے شمالی حدود، الجوف، تبوک اور حائل سب سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
’سرد لہر سے قصیم، مدینہ منورہ اور شمال مغربی ریاض کا علاقہ بھی کم درجے متاثر ہوگا ‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سال کے ان دنوں میں عام طور پر سردی نہیں ہوتی تاہم سرد لہر کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں موسم 4 سے 8 ڈگری کم ہوجائے گی‘۔
دوسری طرف طقس العرب کے ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ ’بحیرہ روم سے آنے والے لہر کل بدھ سے شروع ہوگی‘۔