کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے غزہ میں غذائی پیکٹ کی تقسیم
’غزہ کے جنوب میں عبسان محلے میں 6500 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غزہ کے جنوب میں عبسان محلے میں 6500 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کیا جانے والا سامان 35 ہزار افراد کے لیے کافی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسی طرح غزہ کے وسط میں النصیرات نامی علاقے میں 10 ہزار افراد میں غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
’تقسیم کئے جانے والی غذائی پیکٹ میں خشک راشن اور بچوں کا دودھ شامل ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غزہ امدادی سامان کی تقسیم سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی عوام کی ہر مشکل وقت میں مدد کا حصہ ہے‘۔