Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی نسل کو اسلامی ویب سائٹس ناپسند

جدہ .... ڈبلیو سیون ورلڈ وائڈ ویب سائٹ نے تازہ ترین جائزہ تیار کرکے واضح کیا ہے کہ نئی نسل کو 99فیصد اسلامی ویب سائٹس پسند نہیں۔ یہ ویب سائٹس پرکشش نہیں ۔ نئی نسل کا کہناہے کہ اسلام کا پیغام درست طریقے سے پیش کرنا اور موثر انداز اختیار کرنا ضروری ہے۔ اسلامی ویب سائٹس کا ڈیزائن اور پروگرامنگ پیشہ ورانہ نہیں۔جائزے میں ایک ہزار اسلامی ویب سائٹ، 57مسلم و عرب ممالک، انگریزی و عربی اور فرانسیسی زبانوں کو شامل کیا گیا۔جائزے کا سلسلہ 3ماہ تک جاری رہا۔ 15سے 27برس عمر کے نوجوانوں کو شریک کیا گیا۔60فیصد عالمی ویب سائٹس ورڈ پریس کے مضامین استعمال کررہی ہیں۔ بحرین 34، کویت 27، سعودی عرب 34، قطر 26.5، امارات 37اور عمان 32فیصد استعمال کررہا ہے۔

شیئر: