Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوڈ سیفٹی سے متعلق 6728 رپورٹس کو مانیٹر کیا گیا: سعودی ایف ڈی اے

رپورٹ کے مطابق 9152 فوڈ پراڈکٹس کی رجسٹریشن مکمل کی گئی (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے 2023 میں فوڈ سیفٹی سے متعلق 6728 انتباہ اور رپورٹس کو مانیٹر کیا گیا اور ضروری اقدامات کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال ’فوڈ واچ‘ سسٹم کے ذریعے 885 رپورٹس کی نگرانی اور اس حوالے سے ضروری تحقیقات کی گئیں۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ پابندی کے لیے 18 فیصلے جبکہ مملکت میں درآمد کی جانے والی غذائی اشیا پر پابندی ہٹانے کے حوالے سے 15 فیصلے کیے گئے۔ اس کا مقصد فوڈ سیفٹی، صارفین کی صحت اور بین الاقوامی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا تھا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے گزشتہ سال ای رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے 9152 فوڈ پراڈکٹس کی رجسٹریشن مکمل کی گئی جبکہ فوڈ پراڈکٹ ایکسپورٹ سرٹیفکیٹ کی 9439 درخواستوں پر 504 پراڈکٹس کو چیک کیا گیا۔
 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1931 فوڈ پراڈکٹس کی دستاویزات ان سے مطابقت رکھتی تھیں جبکہ فوڈ پراڈکٹس کی شاخوں اور گوداموں سے ملنے والی اشیا کے 94992 نمونوں کے تجزیے کیے گئے۔
اتھارٹی نے ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (ڈبلیو او اے ایچ) کی فراہم کردہ 898 رپورٹس کی نگرانی اور پیروی کی اور مملکت کو بھیجی جانے والی خوراک مصنوعات کی 15 رپورٹس کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: