آپ نے سادہ پراٹھا، آلو والا پراٹھا، پالک والا پراٹھا اور گوبھی والا پراٹھا تو سنا ہی ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسا پراٹھا بھی وائرل ہے جسے ’ڈیزل‘ میں بنایا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ وائرل ویڈیو انڈیا کے شہر چندی گڑھ کی ہے جہاں ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر ڈیزل میں پراٹھے بنائے جاتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نیبُولا ورلڈ نامی ہینڈل نے ویڈیو شیئر کی جس میں ببلو نامی کُک ڈیزل پراٹھا بناتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’پراٹھے کے بغیرسحری بھی کوئی سحری ہے؟‘Node ID: 563301
نیبُولا ورلڈ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کینسر کے لیے بہترین ریسپی، پیٹرول ڈیزل والا پراٹھا۔ ہم لوگ کہاں جا رہے ہیں؟‘
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کُک ببلو پہلے پراٹھے کے لیے آٹا گوندتے ہیں اور پھر اُس میں آلو والا مکسچر ڈالتے ہیں۔ اس کے بعد توے پر پراٹھے کو پکانے کے لیے ڈالا جاتا ہے۔
اس کے بعد کُک ببلو کی جانب سے پراٹھے پر بھرپور مقدار میں تیل ڈالا جاتا ہے۔
True recipe for cancer (petrol diesel wala paratha)
Where r we heading? pic.twitter.com/IIqbNarAkv
— NebulaWorld (@nebula_world) May 12, 2024
کُک کی جانب سے تیل اتنی مقدار میں ڈالا جاتا ہے کہ تیل توے سے باہر گرنے کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ اس پر کُک ببلو دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ڈیزل ہے۔
اس وائرل ویڈیو پر ایکس صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
شرن ایس گاؤڈا اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں کہ ’یہ شاید پرانا آئل (کوکنگ) ہو۔ 200 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر ڈیزل میں آگ لگ جائے گی۔ کھانا بناتے وقت توے کا درجہ حرارت آسانی سے 250 سے 300 ڈگری ہو جاتا ہے۔ اگر اسے آگ نہیں لگ رہی تو اس کا مطلب ہے کہ یہ صرف تیل ہے۔‘
It’s probably just old oil….. diesel will catch fire around 200C. The Thava temp easily reaches 250-300C while cooking. If that liquid does not catch fire means it’s just oil.
— Sharan S Gowda (@sharansgowda) May 13, 2024
ایکس صارف نِیل کنتھا بلیو نے تبصرہ کیا کہ ’اس آدمی کو جیل جانے کی ضرورت ہے۔ کوئی ڈیزل پراٹھا کیسے کھا سکتا ہے۔‘
This guy needs to go to jail, no way one can eat diesel paratha
— Neelkantha Blue (@Pushpen11309699) May 12, 2024
سچن کے ایس ڈی نے لکھا کہ ’یہ بہت جلد فراری خرید رہا ہوگا اور اس کے گاہک کینسر کے علاج کے لیے اپنے گھر اور کاریں فروخت کر رہے ہوں گے۔‘
He will be buying ferrari soon & his customer will be selling their house & cars soon to fund the treatment of cancer
— SachinKsd1 (@sachinksd1) May 12, 2024
شموریلتپم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’فوڈ لائسننگ اور سٹینڈرڈز کہاں ہیں؟‘
Where is food licensing and standards?
— Shamurailatpam (@gammaSharma) May 13, 2024