Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگالینڈ کے وزیر شیف بن گئے، پراٹھا بنانے کی ویڈیو وائرل

تیمجن امنا الونگ نے چند دن قبل بالی وُڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے والدین سے ملاقات کی تھی (فوٹو: تیمجن امنا الونگ ٹوئٹر)
انڈیا کی ریاست ناگالینڈ کی حکومت میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور قبائلی امور تیمجن امنا الونگ اپنی منفرد پوسٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔
ریاستی وزیر تیمجن امنا الونگ سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کو زندگی گزارنے کے لیے نہ صرف قیمتی مشورے دیتے ہیں بلکہ وہاں وہ دلچسپ ویڈیوز بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں تیمجن امنا الونگ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ایکس (ٹوئٹر) پر کھانا پکانے کی ویڈیو وائرل ہے۔
جمعے کو وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں پراٹھا بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ بتائیں، آپ کا کیا کھانے کا دل کر رہا ہے؟ لیکن میں اب ورچوئل طور پر آپ کو کھلا نہیں سکتا۔‘
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیمجن امنا الونگ پراٹھا بناتے ہوئے اُس کے اوپر انڈا انڈیلتے ہیں اور پھر اُسے کھاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
 
اس سے قبل تیمجن امنا الونگ کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بالی وُڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے والدین سے ملاقات کے بعد اداکارہ کے لیے تحفہ بھجوایا تھا۔
خیال رہے تیمجن امنا الونگ کا تعلق انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے اور وہ ناگالینڈ میں پارٹی کے صدر ہیں۔

شیئر: