سعودی عرب کے نجران ریجن میں ’العان محل‘ اپنے منفرد طرز تعمیر کے باعث ایک نمایاں سیاحتی مقام بن گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اپنے مخصوص نظارے اور منفرد تعمیراتی انداز کا حامل قدیم محل ریجن کے سب سے شاندر تعمیراتی جواہر میں سے ایک ہے۔

العان محل 1100ھ مطابق 1688 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ محل العان پہاڑ پر قائم ہے جب سیاح محل تک پہنچتے ہیں تو کھجور کے درخت، قدیم دیہات کو دیکھتے ہیں۔
العان محل کے ساتھ سیاح تاریخی اہمیت کا حامل قلعہ رعوم اور جبل ابوھمدان کو بھی دیکھ سکتے ہیں ایسے نظاروں کے ساتھ جو ایک دلکش منظر کی عکاسی کرتے ہیں، جدید طرز تعمیر کو ارد گرد کے ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ ملاتے ہیں۔
