Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی سیارے کا ملبہ سعودی عرب کے کس علاقہ میں گرا؟

بعض افراد نے ملبے کی تصاویر اور وڈیوز بنائی ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے صحرا ربع الخالی میں مصنوعی سیارے کا ملبہ گرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
مصنوعی سیارے کا ملبہ گرنے کے مناظر پیر کی صبح 3.30 منٹ پردیکھے گئے جن کی تصاویر اور وڈیوز بعض افراد نے بنائی تھی۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی ٹیلی اسکوپ اورماہر فلکیات ملھم محمد ھندی کا کہنا ہے ’اس بات کا امکان تھا کہ سپیس ایکس کی ڈریگن کوچ جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو سامان اور آلات فراہم کرتا ہے اس کا کچھ  ملبہ گرے گا جسے خلا میں ہی ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ خلائی ملبہ صبح کے وقت مملکت کی فضا میں دیکھا گیا تھا‘۔
’ملبے سے نکلنے والی تیز روشنی کو دیکھا گیا تاہم یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ملبے کے کچھ حصہ مملکت کے بعض علاقوں میں گرسکتے ہیں‘۔
ماہر فلکیات نے مزید کہا ’ریاض کے ایک شہری کی جانب سے جو وڈیو بنائی گئی تھی اس کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ واضح ہوتا ہے کہ ملبہ ربع الخالی صحرا میں الخرج کے جنوب میں گرا ہوگا‘۔

شیئر: