سعودی امدادی ٹیموں نے ربع الخالی کے صحرا میں لاپتہ ہونے والے اماراتی شہری کو تین دن بعد تلاش کرلیا۔
نوجوان کی حالت بہتر ہے۔ اس کی جان کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔
سبق نیوز کے مطابق عون ریسکیو سوسائٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ’لاپتہ اماراتی نوجوان علی زاید الحمد المنصوری ربع الخالی صحرا کے شمال میں فیصل کنویں کے قریب ملا‘۔
اماراتی شہری کی صحرا میں گم ہونے کی اطلاع ملنے پر سعودی ریسکیو ٹیمیں اسے تلاش کر رہی تھیں۔
خطرناک صحرائی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں سعودی سیکیورٹی فورسز اور دو فلاحی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔