مسجد الحرام کے قریب کبوتروں کی مختلف اقسام اور نام، زائرین سے مانوس
مسجد الحرام کے قریب کبوتروں کی مختلف اقسام اور نام، زائرین سے مانوس
بدھ 15 مئی 2024 0:06
کبوتروں نے قریبی عمارتوں پر اپنے گھونسلے بنائے ہوئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج اور زائرین مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے خاص انسیت رکھتے ہیں۔ یہ مکہ کی سڑکوں پر جھنڈ کی صورت میں اڑتے ہیں اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔
زائرین ان کبوتروں کو دانہ ڈالتے اور ان کے ساتھ یاد گاری تصاویر بناتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں میں یہ کبوتر کثرت سے پائے جاتے ہیں جو اپنی لمبی گردن اور نمایاں رنگ کی وجہ سے معروف ہیں۔
کبوتر اپنی لمبی گردن اور نمایاں رنگ کی وجہ سے معروف ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
یہ کبوتر نہ صرف اہل مکہ بلکہ مملکت کے دیگر شہروں اور مختلف ممالک سے آنے والوں کےلیے بھی بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کبوتروں کا شکار شرعی طور پر منع ہے۔
سالانہ بنیاد پر ان کبوتروں کی نشو و نما میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
خاص کر مسجد الحرام کے اطراف میں پائے جانے والے کبوتر جنہوں نے قریبی عمارتوں پر اپنے گھونسلے بنائے ہوئے ہیں۔
مکہ مکرمہ کے کبوتر مختلف اقسام کے ہیں جبکہ ان کے نام بھی مختلف ہیں جو ان کی نسل کی پہچان کےلیے رکھے گئے ہیں جن میں ’مسجد الحرام کے کبوتر‘ ، ’الحمی کبوتر‘ ، ’مکی کبوتر‘ وغیرہ ہیں۔