Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں برطانیہ کی سرمایہ کاری 16 ارب ڈالر

سرمایہ کاری میں اضافے کے اہداف کو تیزی سے حاصل کیا جارہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب کی برطانیہ کے ساتھ مستقل بنیادوں پرشراکت داری ہے‘۔
’مملکت میں برطانیہ کی جانب سے تقریبا 16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انجینئرالفالح نے یہ بات ریاض کے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں منعقد ہونے والی دوروزہ ’ گریٹ فیوچر‘ کانفرنس کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کانفرنس میں برطانوی وزیر سرمایہ کاری لارڈ ڈومینک جانس بھی موجود تھے۔
 انجینئرخالد الفالح نے مزید کہا ’مملکت کے وژن 2030 کے تحت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے اہداف کو تیزی سے حاصل کیا جارہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’سرمایہ کاری کے حوالے سے پالیسیوں کی کامیابی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ بہت سے ممالک کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی جارہی ہے جن میں سے 52 برٹش کمپنیاں ہیں۔ سعودی مارکیٹ رواں برس 2024 میں دنیا کے 10 پرکشش ممالک میں سے ایک بن گئی ہے‘۔
 برطانوی وزیر سرمایہ کاری لارڈ ڈومینک جانس نے کہا’ یہ حقیقیت ہے کہ سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے شعبے میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں‘۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ’یہ اقتصادی تعاون آئندہ کئی برس تک جاری رہے گا‘۔

شیئر: