Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوٹی فری شاپس سے مسافر کتنی مالیت کی خریداری کرسکیں گے؟

فی شخص 200 سگریٹ ڈیوٹی فری شاپ سے خریدنے کی اجازت ہوگی (فوٹو: عکاظ)
سعودی ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے مملکت آنے والے مسافروں کے لیے ڈیوٹی فری شاپس سے خریداری کی حد متعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق بری، بحری یا فضائی ذریعے سے مملکت آنے والے مسافر ڈیوٹی فری شاپس کے ذریعے ذاتی استعمال کےلیے تین ہزار ریال مالیت تک کا سامان بغیرکسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ڈیوٹی کے خرید سکتے ہیں۔
امملکت آنے والے مسافروں کے لیے فی شخص 200 سگریٹ ڈیوٹی فری شاپ سے خریدنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے سعودی زکوۃ اینڈ ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے تمام ائیرپورٹس ، بری سرحدی پوسٹوں اور بندرگاہوں پرڈیوٹی فری شاپس قائم کرنے کے حوالے سے ضوابط  ہیں جو جی سی سی ممالک کے قانون کے سے مطابقت رکھتے ہیں ۔
ایئرپورٹس پر ڈیوٹی فری شاپس کے لیے لائسنس کا اجرا کسٹم و زکوۃ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔

شیئر: