Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: آبی ماحول کی آلودگی سے نمٹنے کی مشق کا آغاز

سمندری حیات کے مسکن کو محفوظ رکھنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ فوٹو واس
سمندر میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال یا تیل کے اخراج کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تبوک کے ساحل پر مشق کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  گذشتہ روز منگل کو جاری ہونے والی دو روزہ مشق کو ’رسپانس 14‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ مشق میں تیل اور دیگر نقصان دہ سیال مادے سے آبی ماحول کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مملکت کے منصوبے کا حصہ ہے۔
قومی مرکز برائے ماحولیاتی کی نگرانی میں ہونے والی اس مشق میں دیگر 39 سرکاری و نجی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔
ماحولیاتی مرکز کے ترجمان سعد المطرفی نے بتایا ہے کیا کہ جب بھی اس قسم کی مشق کا انعقاد ہوتا ہے تو اس میں حصہ لینے والی ہر ایجنسی کا تعاون بڑھ جاتا ہے۔

مشق میں جدید ٹیکنالوجی اور مختلف پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔ فوٹو واس

سعد المطرفی نے مزید کہا کہ ایسی ہنگامی مشق میں حصہ لینے والے اداروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ ان کے کارکنوں کی مہارت میں بھی نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
ماحولیاتی مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ یہ مشق کئی مراحل پر مشتمل ہے جس میں سیٹلائٹ اور جدید ٹیکنالوجی اور مختلف پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔

تیل پھیلنے سے آبی آلودگی سے نمٹنے کا طریقہ منصوبے کا حصہ ہے۔ فائل فوٹو گرین پیس

مشق میں حصہ لینے والے کارکنوں کو آبی آلودگی کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے منفی اثرات سے ساحلوں اور سمندری حیات کے مسکن کو محفوظ رکھنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نقصان دہ مادے یا تیل کے اخراج سے نمٹنے کا قومی منصوبہ 75 ہزار بیرل کے اخراج پر قابو پانے کی صلاحیت کو جانچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
 

شیئر: