آغاز تین چار سوالات سے کرتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی اپنی لائبریری یا کتابوں والی الماری میں ابن صفی یا مظہر کلیم کے جاسوسی ناول دیگر کتابوں کے پیچھے چھپا کر رکھے ہیں؟ اس ڈر سے کہ ان ناولوں کو پڑھنے پر کوئی ہمارا مذاق نہ اڑائے؟
آپ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ میچور آدمی ہیں، کسی ذمہ دار عہدے پر فائز، آپ کو ڈائجسٹ پڑھنے پسند ہیں، ان کی سلسلہ وار کہانیاں مرغوب ہیں۔ ہر مہینے جاسوسی، سسپنس، سرگزشت جیسے ڈائجسٹ لیتے ہیں، مگر کسی کے سامنے پڑھنے سے ہچکچاتے ہیں؟
کیا آپ محی الدین نواب کے لکھے طویل ترین سلسلہ وار ناول دیوتا کے فین ہیں، احمد اقبال کا ناول شکاری اور مداری پسند تھا۔ طاہر جاوید مغل کا تاوان، دیوی، انگارے وغیرہ آپ کے فیورٹ ناول ہیں۔محمود مودی کا سرکش، کاشف زبیر کی سراب آپ شوق سے پڑھتے رہے، مگر کسی ادبی علمی محفل میں ان سب کا نام نہیں لے پاتے؟
مزید پڑھیں
-
دودھ کے پیالے میں تیرتی گلاب کی پتیاں: عامر خاکوانی کا کالمNode ID: 849071
-
لذت بھرے مہکتے ذائقے اور عید، عامر خاکوانی کا کالمNode ID: 850261