Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ: عازمین حج کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

سات ممالک کے گیارہ ایئرپورٹس پرعازمین کے پاسپورٹ پر مہر لگائی جائے گی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے روٹ ٹو مکہ انیشیٹو سے فائدہ اٹھانے والےعازمین حج کے لیے خصوصی مہر تیار کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’روٹ ٹو مکہ انیشیٹو سے فائدہ اٹھانے والے سات ممالک کے گیارہ ایئرپورٹس پر مقررہ لاونج میں عازمین حج کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جائے گی‘۔
 پروجیکٹ میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈی آئیور شامل ہیں۔ 


انیشیٹو سعودی وژن 2030 کے پراگراموں میں سے ایک ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے سعودی وزارت داخلہ نے چھٹے سال بھی عازمین حج کے لیے انیشیٹو کو جاری رکھا ہے جو سعودی وژن 2030 کے پراگراموں میں سے ایک ہے۔
 پروجیکٹ کے چھٹے سال سات ممالک کے گیارہ ائیرپورٹ پرعازمین حج کو ان کے ملک میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
آن لائن ویزے کے اجرا، فنگر پرنٹس، امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط  چیک کرنے تک تمام کام متعلقہ ملک ہی میں کیے جاتے ہیں۔ 

شیئر: