Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا سے عازمین حج کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

’ماکاسار ایئرپورٹ سے روانہ ہونی والے جہاز کے انجن سے دھواں اٹھنے لگا‘ ( فوٹو: سبق)
انڈونیشیا سے عازمین حج کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی ہوا بازی کی کمپنی ’گاروڈا‘ نے کہا ہے کہ ’ماکاسار انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہونی والے جہاز کے انجن سے دھواں اٹھنے لگا‘۔
’پرواز کے چند منٹ بعد ہی خرابی کا انکشاف ہوا جس پر فوری طور پر جہاز کا رخ واپس ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’لینڈنگ سے پہلے جہاز کے انجن میں آگ لگ چکی تھی‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’جہاز میں 468 افراد سوار تھے جنہیں بسلامت اتار لیا گیا‘۔

شیئر: