Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی، سہولتیں کیا ہیں؟

ابشر اور توکلنا ایپس پر اپنا اکاونٹ بنانے میں سہولت ہو گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے اس سال بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کا آغاز کیا ہے۔ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کو اس سے سہولت ہوگی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے وزارت خارجہ، وزارت حج وعمرہ اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنسی اتھاری ’سدایا‘ کے تعاون و اشتراک سے تیار کی جانے والی ڈیجیٹل آئی ڈی سے عازمین حج کو ابشر اور توکلنا ایپس پر اپنا اکاونٹ بنانے میں سہولت ہو گی۔
اس اقدام سے عازمین کو سفر حج و مملکت میں قیام کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا  نہیں کرنا پڑے گا۔
ڈیجیٹل شناختی سروس سعودی حکومت کی جانب سے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق لوگوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجی کو فعال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: