Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے امریکہ میں ’آیسف 2024‘ میں 9 خصوصی ایوارڈ جیت لیے

انڈرنیشنل فیئر میں 70 ممالک کے 1700 طلبہ شریک ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے امریکہ میں ’ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر‘ (آئی ایس ای ایف 2024) میں مسلسل 18 ویں سال 9 خصوصی ایوارڈ جیتے ہیں۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والا انٹرنیشنل فیئر 10 سے 18 مئی تک جاری رہے گا۔سعودی طلبہ کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن موھبہ اور وزارت تعلیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 طالبہ اریج بنت عبداللہ القرنی نے میٹریلز سائنس میں ایوارڈز حاصل کیے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر میں 70 ممالک کے 1700 طلبہ شریک ہیں۔ امریکہ جانے والی ٹیم میں 35 سعودی طلبہ شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی طالب علم جمال اللقمانی نے میٹریل سائنس ، الیاس ماھو خان نے بائیو میڈیسن اور ہیلتھ سائنسز،سعودی طالبہ لیان القرافی نے سافٹ ویئرسسٹمز اور اریج بنت عبداللہ القرنی نے میٹریلز سائنس میں دوخصوصی ایوارڈز حاصل کیے۔


سعودی طالبہ عبیر الیوسف نے کیمسٹری میں اعزاز حاصل کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی طالبہ فاطمہ الشخص نے انوائرمنٹیل انجینیئرنگ، لانا المزروعی نے سیلولر اینڈ مالیکولر بائیولوجی، عبیر الیوسف نے کیمسٹری اور طالب علم صالح العنقری نے  بھی کیمسٹری میں کامیابی حاصل کرکے اعزاز اپنے نام کیے۔


طالبہ فاطمہ الشخص نے انوائرمینٹل انجینیئرنگ میں اعزاز اپنے نام کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

موھبہ کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر آمال الھزاع نے کہا کہ ’یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے اہداف اور اقدامات کے حصول میں موھبہ، وزارت تعلیم اور ان کے سٹرٹیجک شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں اور ایکدوسرسے تعاون کی عکاس ہے‘۔
واضح رہے کہ آئی ایس ای ایف 2024 میں شریک ٹیموں کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے  دیے جانے والے 50 بڑے خصوصی انعامات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ سعودی ٹیم مزید اعزازات کے حصول کےلیے پرامید ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: