Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ کی ٹیم عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئی

سائنس اینڈ انجینئرنگ ایگزیبیشن 18 مئی تک لاس اینجلس میں ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی سائنس اور انجینیرنگ ٹیم ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ ایگزیبیشن (آئی ایس ای ایف 2024) میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئی۔
ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ ایگزیبیشن 10 سے 18 مئی تک لاس اینجلس میں ہوگی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سب سے بڑے سائنسی مقابلے کے لیے امریکہ جانے والی ٹیم میں 35 طلبہ وطالبات شامل ہیں۔
یہ سعودی طلبہ کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ اور وزارت تعلیم  کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
 دنیا بھر کے 70 ممالک کے ایک ہزار700 طلبہ اس مقابلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ 


مملکت نےایگزیبیشن میں شرکت کی شروعات 2007 میں کی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)

موھبہ کا کہنا ہے سعودی سائنس اور انجینیرنگ ٹیم میں شامل طلبہ کو اس سال کے آغاز میں مملکت کے مختلف ریجنزسے تعلق رکھنے والے دولاکھ 10 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات میں سے منتخب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مملکت نے ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ ایگزیبیشن میں شرکت کی شروعات 2007 میں کی تھی۔
 نیشنل پروگرام فار گفٹیڈ آئیڈ ینٹیفیکیشن کے ذریعے منتخب ذہین طلبہ نے متعدد بین الاقوامی سائنسی تجربات میں حصہ لیا ہے۔
ان طلبہ نے موھبہ پروگراموں کے حصے کے طور پر تربیت اور ٹیوشن حاصل کرکے بین الاقوامی اور علاقائی مقابلوں میں حصہ لیا جس کے نتیجے میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

شیئر: