سعودی طلبہ نے تائیوان کے دارالحکومت تائپی میں ہونے والی عالمی سائنس نمائش ٹیسف 2024 میں مختلف مقابلوں کے دوران 9 بڑے اور دیگر خصوصی انعامات جیت کر نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق 27 جنوری سے 2 فروری تک ہونے مقابلوں میں 27 ممالک کے 600 سے زائد سیکنڈری اور ہائی سکول کے طلبہ نے شرکت کی۔
سعودی طلبہ نے فزکس اور فلکیات کے شعبوں میں دو خصوصی انعامات جیتنے کے علاوہ انجینئرنگ، ماحولیاتی انجینئرنگ، طب اور بائیولوجی، کیمسٹری، اور ماحولیاتی علوم کے شعبوں میں دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشنز حاصل کر کے 7 بڑے انعامات اپنے نام کیے۔
عالمی نمائش میں انعامات حاصل کرنے والے طلبا میں كادی جمال البوعبيد، غلا تركي المعبدي، يارا عبدالله الوادعي، أريج عبدالله القرني اور نورة ماجد القرعاوي شامل ہیں، جبکہ احمد علی المیر اور جوری سلطان البصیلی نے خصوصی انعامات حاصل کیے۔
واضح رہے ٹیسف نمائش ہر سال تائیوان کے دار الحکومت میں ہوتی ہے اور اس میں انعامات جامعات اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طے کردہ معیاروں کے مطابق دیے جاتے ہیں۔