Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے دمام میں شاہی شخصیات، عہدیداروں، علما اور شہریوں کی ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو دمام کے قصر خلیج میں شاہی شخصیات، علما، عہدیداروں اور شہریوں کے ایک وفد کا خیر مقدم کیا ہے جو ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق استقبالہ کے آغاز میں سب نے قرآن کریم کی تلاوت سنی۔
ملاقات میں الشرقیہ ریجن کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، شہزادہ مشاری بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن مساعد، شہزادہ عبدالعزیز بن  محمد بن فہد بن جلوی، شہزادہ فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن جلوی، شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

شیئر: