منامہ کانفرنس: شہزادہ محمد بن سلمان سے عرب رہنماؤں کی ملاقاتیں
سعودی ولی عہد اور انتونیو گوتریس نے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمعرات کو منامہ میں ہونے والی عرب سربراہی اجلاس کے موقع پر عرب رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منامہ کانفرنس کے بعد کویت کے وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی منامہ کانفرنس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ کی پٹی سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد سے منامہ کانفرنس کے بعد اردن کے شاہ عبداللہ الثانی بن الحسین کے علاوہ شام کے صدر بشار الاسد نے بھی خصوصی ملاقات کی جس میں مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، داخلہ شہزادہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز اور نیشنل سکیورٹی کے مشیر و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔