Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے سنیچر سے بدھ تک بارش سے متاثر رہیں گے؟

شہری دفاع کا کہنا ہے بارش سے متاثرہ مقامات سے دور رہا جائے (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے مملکت کے بیشتر علاقے سنیچر سے بدھ تک بارش، گرج چمک اور گردآلود طوفانی ہواؤں سے متاثر رہیں گے۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ بارش سے متاثرہ مقامات سے دور رہا جائے۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کیا جا رہا ہے۔
 مکہ ریجن بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلنے کا قوی امکان ہے۔ ان علاقوں میں طائف، میسان، اضم، العرضیات شامل ہیں جبکہ الکامل میں ہلکی اور درمیانی بارش جبکہ الجموم، بحرہ، رانیہ، الخرمہ اور المویہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے ریاض میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ عفیف، الدوادمی، المجمعہ، القویعیہ، الغاط، شقراء، ثادق، الزلفی، مرات اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔
 جازان، الباحہ، عسیر کے علاقے درمیانی سے شدید بارشں اور جازان، مدینہ، حائل اور القصیم کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے متاثر رہیں گے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: