Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ہفتے مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بعض مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے (فوٹو، ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے مختلف علاقے آئندہ ہفتے بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بعض مقامات پرگرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔
اخبار 24 نے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سنیچر 4 مئی سے جمعہ 11 مئی تک مملکت کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان ، عسیر ، الباحہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔
قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پرکرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
بارش کے ساتھ تیزہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ بعض علاقوں میں موسم گرد آلود رہے گا۔
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے ساتھ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ ساحلی مقامات پر گرد وغبار کا امکان ہے۔

شیئر: