Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی فنڈ اور مالدیپ میں ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

مالدیپ کی معیشت مستحکم ہو گی اور تجارت کو فروغ ملے گا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے جمہوریہ مالدیپ کے ساتھ دو ترقیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر مالدیپ کی جانب سے وزیرخزانہ ڈاکٹر محمد شفیق نے معاہدے پر دستخط کیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی فنڈ کی جانب سے ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترقیاتی منصوبے کے لیے 100 ملین ڈالر جبکہ مالدیپ کے شعبہ صحت کےلیے 50 ملین ڈالر کے معاہدے کیے۔
جمہوریہ مالدیپ میں سعودی عرب کے سفیر مترک بن عبداللہ العجالین بھی موجود تھے۔
سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے جزیرہ ہولومالی کے ترقیاتی منصوبے کے لیے بھی آسان قرض کی شرائط کے تحت 80 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے۔
پہلے ترقیاتی معاہدے کے تحت ویلانا انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی ترقی کے تحت انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹرمنلز میں لاونچ قائم کیا جائے گا جس سے مسافروں کی تعداد 7 ملین سالانہ تک بڑھ سکے گی۔
علاوہ ازیں ترقیاتی منصوبے سے ایئرکارگو سے تجارت کو بھی فروغ ملے گا جس سے مالدیپ کی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔

شیئر: