Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی فنڈ سینٹ ونسنٹ اینڈ گرینا ڈائنز کو 50 ملین ڈالر قرض دے گا

معاہدے پر دستخط واشنگٹن میں عالمی بینک کے اجلاس کے دوران ہوئے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ نے قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونیٹیز کی مدد کےلیے کریبیئن ملک سینٹ ونسنٹ اینڈ گرینا ڈائنز کے ساتھ 50 ملین ڈالر قرض کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کےمطابق معاہدے پر سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور سینٹ ونسنٹ اینڈ گرینا ڈائنز کے وزیر خزانہ کیملو گونجاس نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس کے موقع پر دستخط کیے۔
عالمی بینک کے مطابق جنوبی کریبیئن ملک کو سیلاب، سمندری طوفان، خشک سالی، لینڈ سلائیڈنگ اور آتش فشاں پھٹنے سمیت متعدد قدرتی آفات کا سامنا ہے۔
یہ معاہدہ جزیرہ نما ملک میں قدرتی آفات سے تباہ ہونے والی عمارتوں اور تنصیبات کی تعمیرنو اور بحالی کے منصوبے کےلیے فنڈ فراہم کرے گا,
اس اقدام میں ضروری بنیادی انفراسٹریکچر کی بحالی اور تعمیر شامل ہے  جس میں رہائش، ہیلتھ کیئر، سپورٹس سہولتیں  شامل ہے جس کا مقصد مستقبل کی آفات اور آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات کے خلاف ان کی پائیداری اور لچک کو بڑھانا ہے۔
اس منصوبے میں چار ہیلتھ کیئرسینٹرز، پرائمری اور سینکڈری سکولوں کی تعمیر، سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش اور آتش فشاں پھٹنے کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کی بحالی شامل ہے۔
یہ قرض دنیا بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کرنے کےلیے سعودی فنڈ کے عزم کے مطابق ہے۔
1975 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک سعود ی فنڈ نے دنیا بھرمیں 800 سے زائد ترقیاتی پروگراموں اور منصوبوں میں مالی اعانت کی ہے۔ مجموعی فنڈنگ 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

شیئر: