Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کزغستان میں سعودی شہری مظاہرین سے دور رہیں: سعودی سفارتخانے کی ہدایت

’بشکیک میں ہونے والے تصادم کے باعث سعودی شہریوں کو احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کزغستان میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مشتعل مظاہرین سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے بشکیک میں ہونے والے تصادم کے باعث سعودی شہریوں کو احتیاط سے کام لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر شہریوں کو فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کرنا چاہئے‘۔
واضح رہے کہ بشکیک میں تشدد ایک ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد شروع ہوا، جن میں پاکستانی اور مصری بھی شامل تھے۔
 مبینہ طور پر 13 مئی کو ہونے والی لڑائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اس کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی۔
لڑائی میں ملوث غیرملکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر انتظامیہ کے نرم رویے کے خلاف مقامی لوگوں نے  سڑکوں پر جمع ہونا شروع کیا۔
پولیس نے کہا کہ تین غیر ملکیوں کو غنڈہ گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
 

شیئر: