کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے لبنان میں روٹیاں تقسیم
’شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں روٹیوں کی 25 ہزار تھیلیاں تقسیم کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے لبنان کے عکار اور المنیا کمشنریوں میں روٹیاں تقسیم کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں گزشتہ ہفتے روٹیوں کی 25 ہزار تھیلیاں تقسیم کی گئی ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کی جانے والی روٹیاں ایک لاکھ 25 ہزار افراد کے لیے کافی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’لبنان میں موجود شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں مفت روٹیاں تقسیم کرنے کے لیے الامل بیکری کا افتتاح ہوا ہے‘۔