پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’بشکیک کے وزیر خارجہ نے درخواست کی ہے کہ ہم پر اعتماد کریں۔ کرغز حکومت کی درخواست پر دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
کرغزستان میں پرتشدد ہجوم نے غیرملکی طلبا کو نشانہ کیوں بنایا؟Node ID: 859476
-
کرغزستان میں پرتشدد واقعات، 140 پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ گئےNode ID: 859526
اتوار کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ ہمارے لیے بہت افسوسناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، میری خود بشکیک کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’آج ایئرفورس کی ایک فلائٹ طلبہ کو لینے بشکیک جائے گی۔ تین کمرشل پروازوں سے مزید 540 طلبہ پاکستان آ سکیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ’فقط پاکستانی طلبہ نہیں بلکہ دیگر ممالک کے طلبہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’بشکیک کے وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جمعے کے بعد سے یہاں امن قائم ہے، سکیورٹی ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔‘
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ’بشکیک کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔ کوئی پاکستانی طالب علم ہلاک نہیں ہوا مجموعی طور پر 16 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔‘
0 seconds of 2 minutes, 18 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9