Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ، ولی عہد کے دورۂ پاکستان پر بات چیت

دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فائل فوٹو: اے ایس پی )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دورے کے لیے ابتدائی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال اور مشترکہ دلچپسی کی اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

شیئر: