سعودی ایئرلائن، ایئر بس سے 105 طیارے خریدے گی
’یہ سعودی ایئرلائن کی تاریخ کی سب سے بڑی خریداری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ایئرلائن اور ادیل ایئرلائن نے ایئربس کے ساتھ 105 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سعودی ایئرلائن کی تاریخ کی سب سے بڑی خریداری ہے۔
یہ بات سعودی گروپ کے سربراہ ابراہیم العمر نے ریاض میں ہوابازی کے مستقبل کے متعلق منعقدفورم سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی ایئرلائن معاہدے کے تحت پہلا طیارہ 2026 میں وصول کرے گا جبکہ آئندہ 5 سالوں کے دوران انتہائی جدید ’‘ طیارے بھی وصول کرے گا‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں منعقد فورم میں ہوابازی کے شعبے سے وابستہ 5 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہیں۔
ان میں بین الاقوامی ایئرلائن کمپنیوں کے سربراہان اور شریک ممالک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
فورم میں ہوابازی کے مستقبل کے متعلق اہم ورکشاپش منعقد ہوں گے جبکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے بھی تجاویز رکھی جائیں گی۔