Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کے سربراہ سے یمنی ہم منصب کی ملاقات

’ملاقات کے دوران متعدد اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی افواج کے سربراہ جنرل مطلق بن سالم الازیمع سے یمنی ہم منصب جنرل صغیر حمود عزیز نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی مشترکہ أفواج کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران متعدد اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں سربراہوں نے یمن میں قیام امن اور مشترکہ آپریشن کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
یمن میں عرب اتحادی أفواج کی خدمات کا جائزہ لیا گیا نیز انسانی امداد کے علاوہ دائمی امن کے قیام کے لیے یمنی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

شیئر: