وزارت حج وعمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو یاددہانی کرائی ہے کہ قانون کے مطابق مملکت آتے وقت اگر ان کے پاس 60 ہزار ریال یا اس کے مساوی اضافی رقم یا قیمتی زیورات وغیرہ ہوں تو ان کے بارے میں کسٹم میں اندراج کرائیں۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسٹم قوانین کا احترام کریں۔ حج سیزن میں دنیا بھر سے عازمین لاکھوں کی تعداد میں مملکت آتے ہیں اس حوالے سے وزارت حج کی جانب سے عازمین کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسٹم قوانین پر عمل کریں۔ اضافی رقم ہونے کی صورت میں اس کا باقاعدہ اندراج کرانے کے بعد کسٹم سے اس کی اجازت حاصل کریں تاکہ کسی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ضيف الرحمن، إذا كُنت تحمل مبالغ تصل إلى 60 ألف ريال، أو ما يعادل قيمتها من المقتنيات، فأنت مُلزم بتعبئة الإقرار الجمركي عند الوصول والمغادرة.#لا_حج_بلا_تصريح#حج_1445هـ#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/FVb55DCkzu
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) May 23, 2024