Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کی کارروائی، جعلی موبیل آئل ضبط

جعل سازی پر3 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو عاجل)
  مملکت کے مختلف ریجنز میں وزارت تجارت کی  جعلی مصنوعات کے خلاف مہم جاری ہے۔ 
تفتیشی  ٹیموں نے الباحہ ریجن کے علاقے بلجرشی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر وہاں تیار کیا گیا جعلی موبیل آئل ضبط کرلیا۔
جعلی موبیل آئل کو معروف برانڈ کے ڈبوں میں پیک کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔
جعلی تیل تیار کرنے میں ملوث غیرملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرجعلی آئل فیکٹری پر چھاپے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔
وزارت  کی ٹیم کا کہنا ہے کہ موقع پربرآمد ہونے والے 700  سے زیادہ مختلف قسم کے موبیل آئل کے ڈبوں کو تلف کرا دیا۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ جعل سازی کے خلاف جاری مہم میں تعاون کریں۔ اس حوالے سے جاری  ٹول فری نمبر 1900 یا ’بلاغ تجاری‘ ایپ پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔
وزارت کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کی جعل سازی پر 3 سال قید اور10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی ایک  سزا دی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: