Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران عازمین فوڈ پوائزنگ سے کیسے بچیں؟

’کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کیا جائے‘۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وازارت حج وعمرہ نے سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزارت کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں مشورہ دیا گیا کہ ’کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کیا جائے‘۔
 ’کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیردھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں‘۔
وزارت نےعازمین کو اپنی دواوں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ہدایات میں کہا گیا کہ ’عازمین اپنی دواوں کو ایک فولڈر میں اور دوسرے لوگوں کی دواوں سے دور رکھیں‘۔
یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ’ وہ فلائٹ ڈاکٹر یا سپروائز کو مریض کی صحت کے حوالے
سے آگاہ کریں اور اس کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپور ٹ کی ایک کاپی ساتھ لائیں‘۔

شیئر: