Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین حج کے لیے دو نئے پیکیج متعارف، سہولتیں کیا ہیں؟

عازمین کو منی میں ’کدانہ ٹاورز‘ میں رہائش کی سہولت ہو گی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین کے لیے دو نئے پیکجز متعارف کرائے ہیں جن میں ’کدانہ ٹاوز‘ اور’اکنامی‘  پیکیج شامل ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق حج سیزن 2024 کے لیے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کےلیے متعارف کرائے گئے کدانہ ٹاوز الودای پیکیج کے تحت جانے والوں کو ایئرکنڈیشنڈ بس سروس فراہم کی جائے گی۔
منی میں ’کدانہ ٹاورز‘ میں رہائشی کی سہولت ہو گی جہاں فاسٹ فوڈ کےعلاوہ عمدہ کھانے کے لیے بوفے کا انتظام ہے جبکہ میدان عرفات میں قیام کے لیے بہترین رہائش اور منی میں رات گزارنے کے لیے اچھی جگہ فراہم کی جائے گی۔
دوسرا متعارف کرایا جانے والا پیکیج ’اکنامی‘ ہے جس میں رہائش مکہ مکرمہ میں کے فرنشنڈ اپارٹمنٹس میں رہائش فراہم کی جائے گی۔ منی میں رہائش کی سہولت نہیں ہو گی جبکہ ٹرانسپورٹ کی قیمت منزل کے حساب سے طے کی جائیں گی۔
وزارت حج کا کہنا ہے’ داخلی عازمین حج پیکیجز کے حصول اورتفصیلات  وزارت کی ویب سائٹ  Localhaj.haj.gov.sa سے حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔
یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے اس سے قبل داخلی عازمین حج کے لیے چار پیکیجز متعارف کرائے تھے۔
داخلی عازمین حج کے لیے سب سے سستا پیکیج 4099.75 ریال، دوسرا واٹ سمیت حج پیکیج 8092.55 ریال، تیسرا پیکیج 10366.10 ریال تھا۔
جبکہ چوتھا اور آخری حج پیکیج واٹ سمیت 13265.25 ریال رکھا گیا جس جمرات پل کے قریب منی ٹاور میں رہائش شامل ہے۔

شیئر: