Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کفیل جو اپنے غیرملکی کارکنوں کو خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں

الشمری نے ملازمین کی شادیاں بھی کرائیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی عرب کے علاقے حائل میں سعودی کفیل کے اپنے ملازمین سے حسن سلوک کی وڈیو وائرل ہے۔
العربیہ چینل کو شہری فہد عبداللہ الشمری نے بتایا میں اپنے غیر ملکی کارکنان کو اپنے بچوں اور بھائیوں کی طرح سمجھتا ہوں۔
 ان میں سے کچھ  30 سال اور کچھ 22 سے 25 سال سے کام کررہے ہیں۔

(فوٹو العربیہ چینل)

فہد الشمری کا کہنا تھا میں نے ان کی شادیاں کرائی ہیں۔ میں انہیں اپنا خاندان اور دنیا میں اپنا فخر سمجھتا ہوں۔ یہ میرے ساتھ کام کرتے ہیں اور ہم ایک ہیں۔
فہد الشمری نے مزید بتایا کہ میرے کارکنان نے اپنے بچوں کے نام میرے، بیٹے راشد اور بھائی کے  نام پر رکھے ہیں۔ ایک نے اپنی بیٹی کا نام راشد کی والدہ کے نام پر رکھا ہے۔
ایک غیرملکی کارکن نے بتایا اس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور میرے دو بیٹے ہیں اور میں نے ان کے نام  اپنے کفیل کے بیٹوں راشد اور فہد کے نام پر رکھے ہیں۔

یہ ہر چھوٹے بڑے کام میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں (فوٹو العربیہ چینل)

بنگلہ دیشی کارکن کا کہنا تھا اپنے کفیل کو میں والد کی طرح سمجھتا ہوں۔ زندگی کا بڑا حصہ ہم نے یہاں گزارا انہوں نے ہمیں رحمدلی اور سخاوت سکھائی۔
 ایک اور کارکن نے کہا کہ میں نے بھی اپنے بیٹے کا نام فہد رکھا ہے۔ الشمری بہت اچھے انسان ہیں اور یہ ہر چھوٹے بڑے کام میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: