Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے عازمین حج کے اولین قافلے جدہ پہنچ گئے

’محکمہ پاسپورٹ نے شامی عازمین کو جدہ پہنچنے پر بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں‘ ( فوٹو:سبق)
شام سے عازمین حج کے اولین قافلے جدہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے شامی عازمین کو جدہ پہنچنے پر بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’شامی عازمین حج کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور ریکارڈ وقت میں سفری کارروائی مکمل کی گئی‘۔
واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب کی تمام سرحدوں پر اہلکار کی تعداد بڑھادی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ سمیت عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام اداروں کے اہلکار مختلف زبانوں سے واقف ہیں۔

شیئر: