Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 ہزار سے زیادہ پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اگلے دس دنوں میں مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمین پہنچیں گے۔( فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)
سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 
پاکستان حج مشن اس سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین کی میزبانی کرے گا۔ 
ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق اب تک 170 پروازوں سے 41 ہزار 477 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ 
اگلے دس دنوں میں مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
نجی حج سکیم کے ذریعے ساڑھے 10 ہزار سے زائد عازمین پہنچ چکے ہیں۔ یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔ 
وزارت کے ترجمان نے بتایا موبائل ایپ پاک حج ، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اورچار واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
حرمین میں دو مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹر اور طبی عملہ کام کر رہا ہے۔
پاکستان حج مشن کے مرکزی ہسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساونڈ، ای سی جی اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔
عازمینِ حج کی سفری و رہائشی سہولتوں اور خوراک کی فراہمی کےلیے 390 معاونین کام کر رہے ہیں۔ 
مکہ و مدینہ میں گذشتہ 20 دن میں 115 عازمین کو تلاش کر کے ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔
683 بیگز، پرس اور 160 ویل چیئرز تلاش کر کے مالکان کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ خوراک کی 454، رہائش کی 1123  جبکہ ٹرانسپورٹ کی 264 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 
حرم مکی میں داخلی راستوں پر تعینات حرم گائیڈز نے اب تک 17 ہزار 924 عازمینِ حج کو رہنمائی  فراہم کی۔

شیئر: