Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجازت نامے کے بغیر مکہ میں داخلے پر سزاؤں کا نفاذ اتوار سے

’اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں پکڑے جانے پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخلے پر سزاؤں کا نفاذ اتوار 2 جون سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تاریخ کے بعد پر وہ شخص جو اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں پکڑا جائے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی حج شمار کیا جائے گا جس کی سزا 10 ہزار ریال جرمانہ ہے جبکہ غیر ملکی کو ملک سے بیدخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سزاؤں کا نفاذ دو جون سے 20 جون تک ہوگا‘۔
وزات نے کہا ہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر عازمین کو مکہ لے جانے والے کو 6 ماہ قید اور50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ گاڑی ضبط کی جائے گی‘۔
’اگر خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہوا تو اسے سزا کی مدت مکمل کرنے کے بعد ملک سے بیدخل کردیا جائے گا ‘۔
 

شیئر: