سعودی باکسر رنگ میں نئے دور کے علمبردار ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ میں رنگ میں اترنے کا منتظر ہوں اور اس کھیل سے محبت کرتا ہوں، یہ میرا خواب ہی نہیں بلکہ ہدف ہے۔
زیاد المعیوف نے کہا کہ رنگ کا سفر صرف ذاتی شناخت ابھارنے کے لیے نہیں، امید ہے بہت جلد سعودی عرب کو ایک بیلٹ دلاؤں گا اور یہ میرا عزم ہے، میں اس وقت تک رکوں گا نہیں جب تک ایسا کر نہیں لیتا۔
سعودی باکسر نے کہا کہ میرے لیے ہر فائٹ باکسنگ کا سنہری دور ثابت ہو گی جس میں خود کو شامل کروں گا، میری عمر جنگجو کی طرح ہر خطرہ مول لینے اور بہترین فائٹ کرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ریکارڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بس ہمیں اپنے اندر سے اصلی فائٹر کو باہر لانا ہے اور اچھی باکسنگ کرنا ہے۔
باکسنگ کے کھیل کو ٹاپ فائیو میں واپس لانا چاہتا ہوں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی باکسر اپنے آئندہ مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے اور اپنے خواب کی تعبیر کے لیے پرعزم ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ رنگ میں کچھ بھی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں باکسنگ کے کھیل کو ٹاپ فائیو میں واپس لانا چاہتا ہوں بلکہ اسے دنیا کے ٹاپ ون کھیل میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔