Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صحت سے فلسطینی ہم منصب کی ملاقات، مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال

 فلسطینی عوام کی سپورٹ کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل نے جنیوا میں اپنے فلسطینی ہم منصب ڈاکٹر ماجد عونی محمد ابو رمضان سے ملاقات کی ہے۔
صحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر نے مختلف شعبوں خاص طور پر ہیلتھ کیئر میں فلسطینی عوام کی سپورٹ کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔
فلسطینی وزیر نے فلسطینی عوام کےلیے سعودی عرب کی مسلسل سپورٹ کی تعریف کی اور صحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے مستقل نمائندہ عبدالمحسن ماجد بن خثیلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر صحت نے جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دوران  ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور صدر پروفیسر کلاوس شواب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صحت، اقتصادی اور ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: